ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی صوبے گلستان کے اسلامی مرکز اور علماء اھل سنت نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے مقبروں کی بےحرمتی کرنا دشمنان اسلام کی کمزوری کی علامت ہے اور عالمی اداروں کو اس سلسلے میں جواب دہ ہونا پڑے گا۔ اس بیان میں آیا ہے کہ مسلمانوں کی تاریخ ان مقدس مقامات سے جڑی ہوئي ہے اور ہم عالمی اداروں سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ آزاردی عقیدہ و مذہب کو یقینی بنائيں اور مقدس مقامات کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔ صوبہ گلستان کے علماء اھل سنت نے اس بیان میں کہا ہےکہ دین مبین اسلام میں ہر فرد کے حقوق پر تاکيد کی گئ ہے خواہ وہ زندہ ہویا مرچکا ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ جنازے اور مقبرے کی بے حرمتی کرنا اسلام میں مذموم ہے اور اسے جارحیت قراردیے کر اس کی مذمت کی گئي ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہےکہ صحابہ کرام کی قبروں کی بے حرمتی عالمی سامراج اور صیہونیت کی سازش ہے اور اس طرح سے امت مسلمہ کے درمیان تفرقہ پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ علماء اھل سنت نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ متحد ہوکر اس سازش کو ناکام بنائیں۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے شام میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں عمار یاسر اور اویس قرنی کی قبور مطہرہ کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔ عمار یاسر اور اویس قرنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کے جلیل القدر صحابہ میں شمار ہوتے ہیں۔ سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ داعش نے شام کےشمالی شہر الرقہ میں ان بزرگ ہستیوں کے مزارات کو منھدم کردیا ہے۔ ادھر شام کی وزرات اوقاف نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے دو جلیل القدر صحابہ کے مزارات کی بے حرمتی کرکے اسلام کو نشانہ بنایا ہے۔ اس بیان میں آیا ہےکہ تکفیری دہشتگردوں نے صحابہ کرام کے مزاروں پرحملہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسلام سے ان کا کوئي تعلق نہیں ہے بلکہ یہ دہشتگرد اسلام کو نابود کرنے کی سازش میں شامل ہیں اور جہاں جہاں اسلام کی علامتیں ہیں انہیں نابود کرنا چاہتے ہیں۔ شام کی وزارت اوقاف کے بیان میں آیا ہے کہ تکفیری دہشتگرد بیرونی ملکوں کے آلہ کار ہیں اور اپنے دعووں کے برخلاف اسلام کو نشانہ بنارہے ہیں۔ قابل ذکر ہے اس سے قبل تکفیری دہشتگردوں نے شام میں حجر بن عدی کا مزار بھی منھدم کردیا تھا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب ، مختلف ملکوں جیسے لبنان، یمن ، عراق وشام اور لیبیا، پاکستان اور افغانستان میں تکفیری دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے اور اس طرح مذہبی اور فرقہ وارانہ فتنے پھیلا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514950
اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی علاقے میں اسلامی مرکز اور علماء اھل سنت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعض صحابیوں کے مقبروں کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔